سیاست کو کھیل تماشہ سمجھنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر عوام پر رحم کریںاور ترقی کے سفر کو آگے بڑھنے دیں‘ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں، ایسے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام کرینگے
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو
اتوار 22 اکتوبر 2017 21:11
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے کہا کہ سیاست کو ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنانے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے و الے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اورایسے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام کریں گے۔
الزام تراشی،انتشار اورجھوٹ کی سیاست پاکستان کے عوام کو کسی صورت گوارہ نہیں ۔ملک کے باشعور عوام نے منفی سیاست کرنیوالوں کو ہر محاذ پر مسترد کیا ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی ان عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محورعام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشہ سمجھنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر عوام پر رحم کریںاورعوام کی ترقی کے سفر کو آگے بڑھنے دیں۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود منصوبوں کو شفافیت اورتیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہونیوالی ملک کی تیزرفتارترقی مخالفین کو کھٹک رہی ہے اورخود عوام کیلئے کچھ نہ کرنیوالے ہی عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں۔ سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضا ئع نہ کریں اورملک کی تیزرفتاری ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔انہوںنے کہا کہ قوم کو مسائل اورمشکلات سے دوچارکرنیوالوں کو عوام کی بدلتی ہوئی تقدیر سے تکلیف ہورہی ہے ۔کامیابی ،نعروں،تقریروںاورخالی دعوؤں سے نہیں ملتی۔عوام کی حقیقی خدمت سے ہی کامیابی ملتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پوراہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو نفاق نہیں بلکہ اتفاق کی طاقت سے آگے بڑھنا ہے۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو ملکر چلنا ہے ۔باہمی اتحاد سے ہی قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.