ایلیمنٹری کالج اوتھل میں جماعت اسلامی یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:11

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایلیمنٹری کالج اوتھل میں جماعت اسلامی یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح،ٹورنامنٹ کا افتتاح جماعت اسلامی کے امیرضلع PB-44لسبیلہ عبدالستار رونجھا نے کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج اوتھل میں جماعت اسلام یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح جماعت اسلامی کے امیرضلع PB-44عبدالستار رونجھا نے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی PB-44لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری نورعلی رونجھا،جے آئی یوتھ PB-44کے صدر عبدالمالک رونجھا،الخدمت فائونڈیشن کے صدر کرامت اللہ،نوراللہ،عبدالرئوف مجاہد،ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ عبدالصمدرونجھااور آرگنائزر عبدالمجید جاموٹ بھی موجودتھے ٹورنامنٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالستار رونجھا نے کہاکہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیون میں مشغول رکھ کرانہیں منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے نجات دلانا چاہتی ہے اور اس ٹورنامنٹ کا بھی یہی مقصدہے کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھیل کھلاڑیوں کی ذہنی نشوونما کے ضروری ہے اور کھیل ہی کے ذریعے معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کیمیٹی کے سیکرٹری اور کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر ظلم اور ناانصافی کے خلاف متحد ہوں اور ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :