ہما را ملک کافی خوبصورت و پیارا ہے ، اس وطن پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے ،ملک میں شفافیت، احتساب اور انصاف پہلی ترجیح ہونی چاہئے

وائس چانسلربلوچستا ن یونیورسٹی آف انجینئرنگ خضدار بریگیڈیئر کا سیمینار سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بلوچستا ن یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے وائس چانسلربریگیڈیئر(ر)انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ ہمارا ملک کافی خوبصورت و پیارا ہے ، اس وطن پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہئے ،ملک میں شفافیت، احتساب اور انصاف پہلی ترجیح ہونی چاہئے ،ملکی معیشت کو بڑھانے کے لئے ہم سب کو کرپشن سے پاک شفافیت کی بنیاد ڈال کر قوم کو ترقی یافتہ مستقبل دینا ہوگا،نیب ملک کا ایک نامور اور قومی ادارہ ہے ،جس نے ملک میں ٹرانسپرینسی اور کرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے اہم رول ادا کیا ہے یہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنا کام اسی طرح خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرتا رہیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں قومی احتساب بیورو کے تعاون سے --’’کرپشن کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردار‘‘پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار انجینئر محمدامین تھے ۔جب کہ ریسورس پرسن ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان آفاق احمد سیمینار میں موجود تھے اور انہوںنے سیمینار سے خطاب بھی کیا ۔

سیمینار میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ، رجسٹرار شیراحمد قمبرانی ، اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیرتعداد موجود تھی۔۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب آفاق احمدنے کہاکہ کرپشن ایک وباء کی طرح ہوتی ہے جس سے ملکی معیشت کوکافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ہر شہری کو چاہئے کہ وہ اپنی سطح پر کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردارادا کریں ، اس حوالے سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنرمند انجینئرز کاکرپشن کے خاتمہ میں ایک خاص کردارہونا چاہئے ۔

پروگرام کے مہمان خاص وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ ہمیں اپنا احتساب خود کرناچاہئے جب ہر شہری اپنا خود احتساب کریگا توملک میں دیانتداری اور ایمانداری پروان چڑھ سکتا ہے ۔ ہمیں اس وطن عزیز کو اپنے گھر کی مانند سمجھنا چاہیے اور گھر کی طرح اس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ شامل کرناچاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ احتساب بیورو کا کردار حوصلہ افزا ہے جو نہ صرف کرپشن کے آگے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ وہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کررہاہے ۔سیمینار کے اختتام پر کرپشن کے خلاف واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :