کوئٹہ ،پاکستان اسلام کے نام پربنایہاں اسلامی قوانین کے نفاذ،مدارس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی ترویج اوراسلامی اقدارکے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام کی کوششیں قابل ستائش ہیں، مولاناغلام قادرقاسمی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیرمولاناغلام قادرقاسمی کی صدارت میں علماء ومشائخ کااجلاس ہواجس میں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ،مدارس کے تحفظ،وفاق المدارس العربیہ کاقیام،آئین پاکستان میں اسلامی قوانین شامل کرنے اورمجموعی طورپراسلامی اقداروشعائرکے تحفظ کے لئے مفکراسلام مولانامفتی محمودؒکی گرانقدرخدمات تمام دینی طبقات کیلئے باعث فخرہے ،پاکستان اسلام کے نام پربنایہاں اسلامی قوانین کے نفاذ،مدارس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی ترویج اوراسلامی اقدارکے تحفظ کے لئے جمعیت علماء اسلام کی کوششیں قابل ستائش ہیں مولاناانوارالدین،مفتی غلام حیدر،مولاناولی محمدترابی،حافظ حسین احمدشرودی،مفتی روزی خان،مفتی سیف الرحمن ،مولاناالطاف اللہ سمیت مختلف مدارس کے علماء کرام اورخطباء نے شرکت کی اجلاس میں مفتی محمودکانفرنس کے حوالے سے علماء کرام اوراہل مدارس کے کردارپرغورکیاگیااورمختلف فیصلے کئے گئے اجلاس سے مولاناغلام قادرقاسمی،مولاناانوارالدین،مفتی غلام حیدرودیگرعلماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہموجودہ دورمیں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کاوجودتمام مذہبی طبقات،اہل مدارس،خانقاہوںاوردینی اقدارکے لئے کسی نعمت سے کم نہیںمفتی محمودؒکی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے اوران کے مشن کوجاری رکھنے کے عزم کے طورپر26اکتوبرکوبگٹی اسٹیڈیم میں یک روزہ مفتی محمودکانفرنس میں تمام اہل مدارس،علماء کرام،طلبہ اوران سے وابستہ لوگ بھرپورشرکت کریں گے اوراس حوالے سے بھرپورکرداراداکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :