کوئٹہ ، پولیس کی کارروائی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 150کلومنشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلیلی چیک پوسٹ پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 150کلوگرام چرس برآمدکرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کرائم برانچ پولیس نے بلیلی چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنے والی گاڑی سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 150کلوگرام چرس برآمدکرکے دو ملزمان عبدالعزیز اور عبدالصمد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :