نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا‘ علی اکبر گجر

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، مخالفین اپنے حلقوں میں کام کرائیں تاکہ ان کے پاس عوام کے پاس جانے کا جواز ہوں ، قوم کودرپیش مسائل ہم ہی حل کریں گے۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیا لات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرنے شاہنوازبھٹوکالونی نارتھ کراچی میں پی ایس 98کے صدر وقار حسین گورچانی کی جانب سے منعقدہ دعوت حلیم اور جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

جلسے سے پی ایم ایل (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منوررضا، میزبان وقار حسین گورچانی، سینئر مسلم لیگی محمدصابرحسین، سعید اخترکھوکھر، انیب شاہ، فہد شفیق، سید معراج، برکت اللہ، تاج خان، شیرعلی، مشتاق قریشی،اسلام الدین ملک،ساجد علی، ریحان علی، عابدظہیر، عرفان آفریدی، فیصل خان، یاسرراجپوت، محمدفیصل، وحید خان، رانامحمدشاکر، غلام اللہ، محمدصابر، فرید قریشی،طارق معراج، محمدنوید ،جاوید قریشی،قاری محمدحنیف،محمدآصف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے مہمانان گرامی کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :