کینٹ بورڈ کا تعلیمی ادارہ مقامیوں کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے احسن اقدام ہو گا۔ رانا رمیض شفقت

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:00

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کینٹ بورڈ مری کے نئے تعینات ایگزیگٹورانا رمیض شفقت نے کہا ہے کہ مری ایریاء میں کینٹ بورڈ کا تعلیمی ادارہ یہاں کے مقامیوں کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے احسن اقدام ہو گا اور اس سے حکومت کے تعلیم عام کرنے کی سوچ کو بھی مزید تقویت ملے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلیان علاقہ ابو ظہبی روٖڈ،کلفٹن روڈ، پنڈی پوائنٹ بلکہ مری اور گردونواح کے عوام کے بچے طلباء وطالبات کینٹ بورڈ کے نئے تعمیر ہونے والے سکول اور تعلیمی ادارے سے مصتفید ہوتے ہوئے اس منصوبے کیلئے اپنی توفیق کے مطابق کوشش کرنے والوں کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ کینٹ بورڈ کے ایگز یکٹو نے کہا کہ ایسے مثالی تعلیمی ادارے کے قیام کو عمل میں لایا جائے گا جس کے فنڈ کی فراہمی کے لیے حلقہ سے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرتے ہوئے اس معیاری تعلیمی ادارے کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں مدد ملے گی۔