پاکستان بیت المال کے تعاون سے قائم وومن امپاورمنٹ سینٹر لطیف آباد میں تقریب

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان بیت المال کے تعاون سے قائم وومن امپاورمنٹ سینٹر لطیف آباد میں اتوار کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ مہمان خاص تھے۔ تقریب میں ایم ڈی بیت المال نے وومن امپاورمنٹ سینٹر میں نئے آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ وومن امپاور منٹ سینٹر پاکستان بیت المال کے ماتحت کام کر رہا ہے جہاں بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کو خود کفیل بنانے کیلئے مختلف کورس کرائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کا کہنا تھا کہ بیت المال پورے ملک میں کام کر رہا ہے، بیت المال کا افتتاح 1992ء میں میاں محمد نواز شریف نے کیا تا کہ غریب اور مستحق افراد کو بغیر کسی فرق کے فائدہ حاصل کر سکیں۔ عابد وحید شیخ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایسی اور بھی آئی ٹی لیبس قائم کی جائیں جہاں جدید سہولیات کی فراہمی میسر ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد، مظفرآباد اور چکوال میں تھیلیسیمیا کے مراکز قائم کیے ہیں اور جلد ہی حیدرآباد اور کراچی میں بھی قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :