ڈینگی پر قابو پانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، افتخار احمد وارثی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:00

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء ، رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب راولپنڈی اور اس کی تحصیلوں سمیت پورے صوبے میں ڈینگی کے موثر خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے اور ڈینگی پر قابو پانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ․ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں منتخب مقامی عوامی نمائندوں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے تمام وسائل بروئے کار لا کر ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے اور اس پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ گھر گھر ڈینگی مچھر مار سپرے کی خصوصی مہم بھی جاری ہے تاہم اس سلسلے میں عوام الناس کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے ․ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے ہونے والی کاوشوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اپنے گھروں میں ڈینگی کی افزائش کے اسباب ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گرد و نواح میں عوامی شعور کی بیداری میں بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس وباء کا موثر طریقے سے خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :