کھڑ ہائوس قصبہ کوٹ راجہ میں فری میڈیکل کیمپ
تازہ ترین : 1

کھڑ ہائوس قصبہ کوٹ راجہ میں فری میڈیکل کیمپ

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) گکھڑ ہائوس قصبہ کوٹ راجہ میں اتوار کے روز فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر حاجرہ بتول، لیڈی ڈاکٹر رابعہ نثار ملک، ڈاکٹر محمد قاسم، لیڈی ڈاکٹر ثمر قاسم، لیڈی ڈاکٹر اقراء منہاس، ڈاکٹر تیمور خان، ایل ایچ وی ثمینہ اعجاز اور ممبر ضلع کونسل محترمہ عنصر یاسمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی رضا کاروں میں راجہ ایم یعقوب، راجہ ایم جاوید، ڈاکٹر ارسلان ممتاز، اشفاق حسین چوہدری، الطاف حسین شاہ اور وسیم طارق شامل تھے۔ جبکہ تنظیم پناہ کے سکوارڈن لیڈر غلام عباس نے بھی معاونت فراہم کی۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 21:00:17

اپنی رائے کا اظہار کریں