پہلا آل پاکستان قاضی احمد اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ شیری الیون نے جیت لیا
تازہ ترین : 1

پہلا آل پاکستان قاضی احمد اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ شیری الیون نے جیت لیا

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) پہلا آل پاکستان قاضی احمد اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ شیری الیون نے جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کے روز جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو میں اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے شوقین الیون نے ٹاس جیت کر پہلے شیری الیون کو کھیلنے کی دعوت دی شیری الیون نے مقررہ اوور میں 90رنز کا ہدف دیا جو شوقین الیون کے کھلاڑی پورا نہ کر سکے اور مقررہ اوور میں 78رنز بنا سکے تحصیل حضرو میں ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کے نام ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا فائنل میچ میں شمالی پنجاب تحریک انصاف کے صدر عامر کیانی ،ملک امین اسلم،سمیبہ طاہر،نرگس جبیں،صبینہ جاوید ، یاور بخاری ،حاجی اشفا ق ،اشفاق خان ،عمران خان حضروی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے فائنل میچ کے مین آف دی میچ سہیل سومی نے حاصل کیا ٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹ مین نواز خان ،باولرز میں زبیر ،ماجد خان قرار دیئے گئے آخر میں مہمان خصوصی ملک امین اسلم او ر ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور موٹر سائیکل دیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 21:00:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں