Live Updates

نواز شریف کی وکٹ گری اب زرداری کی باری ہے، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 اکتوبر 2017 20:54

نواز شریف کی وکٹ گری اب زرداری کی باری ہے، عمران خان
سہیون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا۔ سیہون میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیہون کے لوگوں کا جذبہ اور شعور دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ کرپشن نے ہماری معیشت کو کس قدر زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہے اور کرپشن کے باعث سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں آ کرلوٹ مارکرنے کو کرپشن کہتے ہیں اور کرپشن کی وجہ سے ہرچیز پرٹیکس لگایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں چوری کی وجہ سے 32 سو ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور اگر ہم ایف بی آر اور نیب کو ٹھیک کر لیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلیے پیسا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جب کہ امریکی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ آصف ز رداری نے اقتدار میں آکر 19 شوگر ملیں بنائیں اور آج اس کی پیرس، دبئی اور لندن میں جائیدادیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری کو اس وقت سے جانتا ہوں جب یہ بمبینو سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا اور آج اس کی اربوں روپے کی جائیدائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو پاکستان میں پیسے اس لئے نہیں رکھتے کہ پکڑے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات