چئیرمین نیب (آج) مستقبل میں تفتیش اورتحقیق کو قوانین کے مطابق نمٹانے کے لئے پالیسی کا اعلان کریں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال (آج) پیر کومستقبل میں تفتیش اورتحقیق کو قوانین کے مطابق نمٹانے کے لئے پالیسی کا اعلان کریں گے۔ پیر کو قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرلز کی کانفرنس نیب ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔

(جاری ہے)

جسٹس جاوید اقبال چئیرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ڈی جی کانفرنس کی صدارت کریں گے،کانفرنس سے چئیرمین نیب خطاب کریں گے اور مستقبل میںتفتیش اورتحقیق کو قوانین کے مطابق نمٹانے کے لئے پالیسی کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ نیب کو بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :