کپاس کی ایسی اقسام دریافت کی جائیں جو سفید مکھی کیخلاف قوت مزاحمت رکھتی ہوں۔چوہدری افتخارنذیر

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) چوہدری افتخار نذیر ممبر قومی اسمبلی و ممبر فیڈرل کمیٹی برائے کاٹن ریسٹرکچرنگ نے کہا ہے کہ کپاس کی ایسی اقسام دریافت کی جائیں جو سفید مکھی کیخلاف قوت مزاحمت رکھتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد ،حسنین نواز خان اور ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی ایسی اقسام دریافت کی جائیں جو جڑی بوٹی مار ادویات کے خلاف قوت مدافعت اور پانی کی کمی برداشت کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوں۔دورہ کے موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا ملکی کپاس اور زرعی معیشت کی بہتری میں بہت اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر کاٹن ڈاکٹر صغیر احمدبریفنگ دیتے ہوئے ادارے کی تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا دیسی اور امریکن اقسام کی باہمی اختلاط سے لمبے ریشے والی اقسام دریافت کر رہا ہے اور کلائیمیٹ سمارٹ اقسام کی دریافت بھی ادارہ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے پلیٹ فارم سے جلد ہی نئی دریافت شدہ اقسام پنجاب سیڈ کونسل میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی جن سے صرف زیادہ پیداوار بلکہ اعلیٰ کوالٹی کا ریشہ بھی حاصل ہوگا۔