حضرت بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر قومی زکریاسیمینار 24 اکتوبرکومنعقدہوگا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کے موقع پر قومی زکریاسیمینار24 اکتوبر بروز منگل صبح ساڑھے دس بجے آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوگا جس میں نامور سکالرز حضرت غوث بہاء الدین زکریاملتانی کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے ․ سیمینار کے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ بہاء الدین زکریا ملتانی مخدو م شاہ محمود حسین قریشی ہوں گے جبکہ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کریں گے ․مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز سابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورہوں گے۔