بہاء الدین زکریایونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین ہوا․وائس چانسلر نے ارکان کی شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاکہ تعطیل کے دن بھی سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کے اجلاس تواتر کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں اور یونیورسٹی آہستہ آہستہ انتظامی اصلاح احوال اور علمی درجہ بندی کو بہتر بنانے کی طرف پیش رفت کررہی ہی․اجلاس میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی سب کیمپس لودھراں کی منظوری دے دی گئی ہی․ سب کیمپس میں ۴ مضامین میں کلاسز کے انعقاد کی منظوری دی گئی ہی․ اور سب کیمپس کے لیے بجٹ 89.741 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد اسحاق فانی سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کی گئی جن پر مالیاتی اور انتظامی اختیارات میں بدعنوانی ثابت کی گئی تھی اس کے بارے جمعہ کو دوبارہ میٹنگ ہوگی․ جس میں ممبران سنڈیکیٹ رپورٹ پر اپنی رائے دیں گی․ یونیورسٹی کے دس پروفیسر جن کے بارے میں ایچ ای سی نے اعتراضات لگادیے تھے ان کے بارے میں سنڈیکیٹ نے ایک جامع کمیٹی بنائی ہے جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف رائو ، وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل انور ، وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ حسنین اور وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت افزاء پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جو ان پروفیسرز کی تعیناتی پر اعتراضات کی چھان بین کرے گے اور سنڈیکیٹ کو رپورٹ کریں گے۔سلیکشن بورڈ 31-7-2017 اور 7.8 اکتوبر 2017 کی رودادکی منظوری دے دی گئی ہی․ جس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے ڈاکٹر محمد یعقوب اور ڈاکٹر غزالہ یاسمین کو پروفیسر کے عہدے پر تعینات کردیاگیا ہے۔کیمسٹری کی ڈاکٹر صائمہ افضل اور مقصودہ پروین کو اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر علی رضا ، ڈاکٹر محمد بلال ، ڈاکٹر صمدہ فاطمہ ، ڈاکٹر رائو عمران حنیف ، ڈاکٹر خاور ناہید اور ڈاکٹر فواد رسول کو اسسٹنٹ پروفیسر بنادیاگیا ہے۔ ڈاکٹر سید بلال حسین کو ٹینورڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر بنادیاگیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری کو ٹینورڈ پروفیسر ، ڈاکٹر محمد مظہر ایاز اور ڈاکٹر محمد توصیف سلطان اور ڈاکٹر سلیم اختر کو ٹینور ٹریک اسسٹنٹ پروفیسر مستقل بنادیاگیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی سکالر شپ کے امیداواران کے لیے سکالرشپ کی منظوری دے دی گئی ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار عاشق حسین اور حبیب الرحمن کو ڈپٹی رجسٹرار بنادیا گیا ہے اور ۵ ایڈمن آفیسرز محمد نذیر کیانی ،حاجی خورشید احمد ، شیخ عطاء الحق ، مظہر سعید خان ، محمد شعیب کو اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیاگیا ہی․شیخ ممتاز احمد کو ڈائریکٹر آئی ٹی بنادیاگیا ہی․ اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سیل چوہدری محمد اسلم کو سکیل نمبر ۰۲ میں ترقی دے دی گئی ہی․ محمد اصغر یونیورسٹی انجینئر کو ترقی دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مختلف پوسٹوں پر اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہی․ ٹائم سکیل پرموشن سکیل نمبر5-15 کی منظوری دے دی گئی ہی․ اور سکیل نمبر 1-4 تک کے ٹائم سکیل پرموشن کی بھی منظور دے دی گئی ہی․ پری میچور انکریمنٹ سکیل نمبر ۵ کے ملازمین کے لیے منظور ی دے دی گئی ہے ․اجلاس میں یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کے لیے بلا سود کار اور موٹر سائیکل فنانس کی منظوری بھی دے دی گئی ہی․ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف علی رائو ، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ، جسٹس (ر)ظفر یسین، بارک اللہ خان ، محمد اکرم ، نگہت سلطانہ ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد مطاہر اقبال ، ڈاکٹر بشیراحمد چوہدری ، ڈاکٹر عمران شریف ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر طاہر سلطان اور آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی۔