سیکورٹی معاملات میں کوتاہی نہیں ہونی چائیے ،پولیس آفیسران اپنی اپنی جگہوں پر چوکس انداز میں فرائض انجام دینگے

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلتستان ڈویژن کا اجلاس میں خطاب ،اعلی آفسران کی بھی شرکت

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:42

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چائیے پولیس آفیسران اور ماتحت عملہ اپنی اپنی جگہوںپر چوکس انداز میں فرائض انجام دینگے ۔ سیکورٹی روٹس کی مکمل نگرانی ہونی چائیے اور سستی اور کاہلی برتنے والے اہل کاروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی ۔ یہ بات اتوار کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلتستان ڈویژن فرمان علی نے سکردو میں انتہائی اہم مہمانوں کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقد ایک اہم اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا ۔

اجلاس میں ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن کے علاوہ ضلعی پولیس کے اعلی آفیسران ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفیسران نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس کے اہل کاروں کی طرف سے گرونڈ میں بہتر فرائض کی ادائیگی نظر آنی چائیے اور فورس کی ڈسپلین خاص کر وردی اور صفائی ستھرائی کا بھرپور انداز میں خیال رکھا جائے انہوں نے پولیس آفیسران سے کہا کہ وہ فورس سے چن چن کر سیکورٹی انتظامات کے لیے بہتر فورس سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انہوں نے انتائی اعلی مہمانوں کی آمد کے حوالے سے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ مہانوں کے ائرپورٹ میں آمد سے لیکر پنڈل تک تمام مقامات میں سیکورٹی کو یعقنی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکردو نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے لیے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس فورس بھی طلب کی گئی ہے اور ائرپورٹ سے لیکر پنڈال تک ہر مقام پر سیکورٹی کے لیے تجویز کردہ انتظامات کے بارے میں بتایا اور پولیس آفیسران کی اہم زمہ داریوں اور سیکورٹی کے حوالے سے نہایت جامع اور اہم ہدایات دیں۔

انہوں نے تمام آفیسران سے کہا ہے کہ وہ اپنی اپنی زمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرینگے ۔ انہوں نے انتہائی اہم مہمانوں کی آمد کے اوقات میں ٹریفیک منجمنٹ پلان کا بھی خصوصی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چند لمحوں کے لیے متبادل روڑ کے استعمال پرزحمت آٹھانی پڑے گی تاہم پولیس کی طرف سے ہرممکن کوشیش کی جائے گی کہ عوام الناس کو کسی قسم کی زحمت نہ ہو اور کچورا پل سے متبادل سٹرک کا استعمال کرکے شہر اور دیگر اضلاع تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکورٹی سے وابستہ اداروں کے درمیا ن بہتر کوارڈینشن سے تمام امور کی بہتر انداز میں بجا آوری کو یعقنی بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :