ٹیکس کے نفاذکیخلاف سکردو کی عوام سڑکوں پر آگئے،یادگار چوک میں احتجاج

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:42

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ٹیکس کے نفاذکے خلاف سکردو کے عوام سڑکوں پر آگئے ، گلگت بلتستان یوتھ الانس کے زیر اہتمام ٹیکس کے نفاز کے خلاف سکردو یادگار چوک میں احتجاج ، گو حفیظ گو کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی ، تفصیلات کے مطابق ٹیکس کے نفاز کے خلاف گلگت بلتستا ن یوتھ الانس کے زیر اہتما م یادگار چوک سکردو میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان یوتھ الانس کے چیئرمین علامہ حسن جوہری نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے نفاز سے قبل گلگت بلتستان کے عوا م کو مکمل آئینی حقوق دے ، آئینی حقوق دیے بنا ٹیکس کے نفاز کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی پارٹیوں سمیت دیگر جماعتوں کے لوگ الیکشن کے دنوں میں گلگت بلتستان آکر یہاں کے لوگوں کو سنہرے خواب دیکھا کر ووٹ بٹورتے ہیں ، اور پھر کبھی نظر نہیں آتے ، گلگت بلتستان کے عوام کو بے وقوف بنانے کی روش ترک کی جائے ، یہاں کے لوگ محب وطن ہیں ، محب وطن لوگوں کو دبانے کے لیے شیڈول فورتھ کا سہارا لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے بھی گلہ ہے ،انہوں نے آج تک گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف آواز بلند نہیں کی ، وہ الیکشن کے دنوں میں آکر یہاں کے لوگوں کو سنہرے خواب دیکھاتے ہیں ، اور پھر کبھی مڑ کر ہماری خبر تک نہیں لیتے انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کے کہنے پر گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا ، اور اس کا صلہ کیا ملا ،حکمران ووٹ کا کشکول لیکر عوام کے سامنے آنے سے قبل عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے ، سیلاب متاثرین کی مشکلات دن بہ دن بڑھ رہے ہیں ، کوئی انہیں مکانات تعمیر کر کے دینے کا دعوا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام علماء پرست ہے ، اس لیے کچھ لوگوں کے بہکاوے میں آگئے اور ساجد نقوی نے کہا کہ مسلم لیگ کے ساتھ متحد ہو ، تو قوم ان کے ساتھ متحد ہو ئی ، مسلم لیگ کے ایک ملازم کو جو کسی زمانے میں کلرک ہوا کرتا تھا آج سینئر وزیر بن گیا ، آج قوم پر ٹیکس لاگو کیا گیا ہے ، لیکن ساجد نقوی اور راجہ ناصر عباس کو بیان تک دینے کی توفیق نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ ان کا بیان نہ آنے سے کیا ہم یہ سمجھیں ، کہ وہ بھی اندر سے شریف برادرن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،حفیظ الرحمن نے تمام محکموں میں سوائے محکمہ تعلیم کے تمام اداروں کے ہیڈ آف دیپارنمنٹ میں کالعدم جماعتوں کے لوگوں کو تعینات کر لیا ہے ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم رہنماء الطاف احمد ، پی ٹی آئی کے رہنماء خواجہ مدثر ، ایم ڈبیلو ایم کے رہنماء شیخ زیشان کریمی ، امام جمعہ و الجماعت گمبہ سکردو شیخ کریمی ، پی پی پی کے رہنماء عبد اللہ حیدری اور ددیگر نے کہا کہ حکومت ٹیکس کے نفاز کا فیصلہ فوری واپس لے ، ٹیکس کے نفاز کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجا ج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :