وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ملک کی70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے کامیاب

انداز میں شروع کرنے اور سیکورٹی کے بھرپورانتظامات یقینی بنانے پر قانونافذکر نیوالے اداروں کی خراج تحسین پیش

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:42

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملک کی70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے کامیاب انداز میں شروع کرنے اور سیکورٹی کے بھرپورانتظامات یقینی بنانے پر فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹرکاظم نیاز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی سطح پر شروع کئے جانے والے اس میگا ایونٹ کے کامیاب طریقے سے خنجراب ٹاپ سے آغاز کرنے اور شاہراہ قراقرم کے ذریعے اس ریلی کے پرامن طریقے سے گزرنے سے امن اور پیار کا پیغام دنیا کو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :