پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آبادکے سائنسدانوں نے گلگت بلتستان میں سویابین کی کاشت کا کامیاب تجربہ

سویابین کی کاشت سے گلگت بلتستان میں چار سو سے زائد پراڈکٹ تیار کئے جاسکیں گے،سویابین سے دودھ تیار کرکے وزیر اعلی ودیگر اعلیٰ حکام کو دکھا یاگیا ،اِس کے دودھ کو گوشت کا نعمل بدل بھی سمجھا جاتاہے ، ماہرین کی تفصیلی بریفنگ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اسپیشل ٹاسک فورس بنانے کا اعلان ، صوبائی حکومت کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن کردار اداکرئیگی،مقامی کاشت کار حکومت کے تعاون سے خطے کے عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آبادکے سائنسدانوں نے گلگت بلتستان میں سویابین کے کاشت کا کامیاب تجربہ کیا۔جگلوٹ میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اعظم خان سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر دولت بیگ،ممبر نیچرل ریسورسز ڈاکٹر محمد منیرنے جگلوٹ میں ایک تقریب کے دوران سویابین کے کامیاب کاشت کے حوا لے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سویابین کی کاشت سے گلگت بلتستان میں چار سو سے زائد پراڈکٹ تیار کئے جاسکیں گے،تقریب سے سائینٹیفک آفیسردولت بیگ نے اس موقع پر گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار سویابین سے دودھ تیار کرکے وزیر اعلی اور دیگر اعلیٰ حُکام کو دکھا یا اور بتا یا کہ اِس دودھ کو گوشت کا نعمل بدل بھی سمجھا جاتاہے جبکہ شیر خوار بچوں کے لئے بھی بہت مُفید ہوتاہے،ڈاکٹر دولت بیگ نے شرکاء تقریب کو بتایا کہ ایک کلو سویابین سے سات کلو دودھ تیار ہوتاہے جس سے گلگت بلتستان میں دودھ کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائیر یکٹر جنرل پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد ڈاکٹر محمد اعظم نے اِس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد ملک کے طول و عرض میں کاشت کاروں کی بہبود کے لئے دن رات کام کررہاہے جبکہ اِس سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اج گلگت بلتستان میں بھی اس کام کا آغاز کردیا ہے اگر صوبائی حکومت اور کاشت کاروں کی دلچسپی اور تعاون ساتھ رہاتو ہم گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے میں مذید کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور دیگر نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کے سائنٹیفک آفیسروں کے سویابین کے کامیاب کاشت اور اُس سے دودھ کی تیاری کے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان کے متعلقہ اداروںمحکمہ زراعت،محکمہ لائیواسٹاک اور ایفاد پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احسان کو ہدایات جاری کردئے کہ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اسپیشل ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کاشت کاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن کردار اداکرے گی تاکہ مقامی کاشت کار حکومت کے تعاون سے خطے کے عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ تقریب میں ضلع گلگت بھر کے پانچ سو کے قریب کاشت کاروں اور حکمرانوں نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنٹیفک آفیسران کی طرف سے سویابین کے کامیاب کاشت اور اُس سے دودھ کی تیاری کو بے حد سراہتے ہوئے اِس منصوبے کو منظم طریقے سے چلانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :