جمہوریہ چیک، انتخابات میں مہاجرین مخالف سخت گیر رہنما کامیاب

بابس کی فتح یورپی یونین کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوگی ،ْ برطانوی میڈیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمہوریہ چیک کے پارلیمانی انتخابات میں مہاجرین مخالف منشور کے ساتھ اے این او پارٹی کے ارب پتی لیڈرآندرے بابس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔برطانوی میڈیا نے جمہوریہ چیک کے نو منتخب وزیراعظم کو یورپ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا، کہا کہ بابس کی فتح یورپی یونین کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی 200 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے جس میں 9 پارٹیوں نے سیٹیں حاصل کی ہیں، آندرے بابس نے 29 اعشاریہ 65 فی صد ووٹ حاصل کیے۔آندرے بابس یورپی یونین کی مہاجرین کے حوالے سے پالیسیوں کی سخت مخالفت کرتے آئے ہیں انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون اور ٹیکس میں کمی کا وعدہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مقبولیت کی سیاست کرنے والے سخت گیر رہنما کی جیت نے وسطی یورپی ملک کو دائیں بازو کی سیاست کی جانب دھکیل دیا ہے، اس سے قبل جرمنی اور آسٹریا کے انتخابی نتائج میں یورپ میں امیگریشن پالیسی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عروج حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :