پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

ہوم سٹاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جاری مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے جین جولین راجر نے سربیا کے نیناد زیمنوچ اور امریکا کے جیک سوک کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-4 اور 10-6 سے شکست دی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاک ہالینڈ جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے اولیور مارچ اور کروشیا ک میٹ پیوچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :