ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کوریا کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔میچ کے ابتدا ہی سے پاکستان ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر کے 10 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی۔

(جاری ہے)

کھیل کے 20 ویں منٹ میں کوریائی کھلاڑی سنک ہو چو نے گول کرکے پاکستان کی برتری کو برابر کردیا تاہم کھیل کے 26 ویں منٹ میں پاکستان کے راشد محمود نے گول کرکے ٹیم کو 2 ایک کی برتری دلائی۔میچ کے 30 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے تیسرا گول کرکے ٹیم کی برتری میں اضافہ کردیا اور 32 ویں منٹ میں ابو محمود نے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول داغا۔پاکستان کی جانب سے 36 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے مجموعی طور پر 5 واں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری گول محمد یعقوب نے کیا۔

متعلقہ عنوان :