سپورٹس ڈیسک

اعلی پولیس افسر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر قومی کرکٹر عامر یامین کو تھانے کی ہوا کھانا پڑ گئی پولیس اہلکاروں نے عامر یامین کو گرفتار کرکے تھانہ گوجرہ سٹی منتقل کردیا ،ْدو گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹر عامر یامین کو اعلی افسر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں 2 گھنٹے تک تھانے میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل کرکٹر دبئی روانگی کے لئے ملتان سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب مقامی ڈی پی او کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

عامر یامین نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے (آج) پیر کو دبئی کے لیے روانہ ہونا ہے۔پولیس اہلکاروں نے عامر یامین کو گرفتار کرکے تھانہ گوجرہ سٹی منتقل کیا جہاں ان سے دو گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔میڈیا کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد قومی کرکٹر کو رہا کیا گیا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانا سٹی محمدیار نے بتایا کہ عامر یامین کو آئندہ احتیاط سے گاڑی چلانے کی تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔عامر یامین نے واقعے سے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا جس پر پی سی بی نے ایکشن لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :