پارلیمنٹ کیلئے نااہل سیاسی عہدیدار بھی نہیں بن سکے گا ،ْ اپوزیشن ترمیمی بل (آج)سینٹ میں پیش کریگی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پارلیمنٹ کے لیے نا اہل شخص سیاسی جماعت کا عہدیدار بننے کے لیے بھی نااہل ہوگا ، اپوزیشن نے انتخابات بل 2017میں ترمیم کا مشترکہ بل تیار کرلیا ، (آج) پیر کوسینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹ کے ایجنڈے کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے انتخابات بل میں ترمیم کا مشترکہ بل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتخابات بل کی شق 203 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے کہ ترمیم کسی نااہل شخص کے پارٹی سربراہ یا عہدیدار بننے سے متعلق ہے۔ترمیمی بل میں کہا گیا کہ جو شخص پارلیمنٹ کا رکن بننے کیلئے نااہل ہو، اسے کسی جماعت کا سربراہ یا عہدیدار بننے کیلئے بھی نااہل قرار دیا جائے۔ترمیمی بل پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :