خنجراب تا گوادر پاکستان کی شاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے ،ْچوہدری برجیس طاہر

سی پیک و دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان خطے کا ایک مضبوط ترین ملک کے طور پر جانا جائے گا ،ْوفاقی وزیر کا بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کی شاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور وژن کے باعث پاکستان کو مضبوط اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے عرصے میں نہ صرف انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے ناسور سے نجات دلائی بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کارخ بھی متین کیا جس کے باعث آج پاکستان میں معیشت سمیت ہر شعبے میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مواصلات ، شاہرائوںاورتوانائی کے جو منصوبے زیر تکمیل ہیںاُن کے مکمل ہونے سے پاکستان کو صف اول کا ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا اور سی پیک و دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان خطے کا ایک مضبوط ترین ملک کے طور پر جانا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسی متوقع کامیابی و ترقی کے باعث پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیںاور اس کو سیاسی و معاشی لحاظ سے عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جس کو پاکستان کے عوام کسی صورت میں کامیاب نہ ہونے دیںگے اورنواز شریف کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ پہلے سے بھی اور زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :