بلوچستان میں مستقبل پاکستان مسلم لیگ کاہے ،شیخ جعفرخان مندوخیل

نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ،صوبائی وزیرریونیووٹرانسپورٹ

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستا ن مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیرریونیووٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ بلوچستان میں مستقبل پاکستان مسلم لیگ کاہے کیونکہ عوام کا اعتماد ہمیں آج بھی حاصل ہے ۔ژوب کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات آٹھارہے ہیں ،نوجوانوں کو ورغلانے اور انہیں استعمال کرنے کا دور گزر گیا ،مخالفین سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پھیلا کر خواب دیکھ رہے ہیں مستقبل میں بھی ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کے روز مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف طلباء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے 85سرگرم کارکنوں نے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر ایم ایس ایف میں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم پی اے میر عبدالکریم نوشیروانی ،مرکزی سینئر نائب صدر ارباب ہاشم کاسی ،صوبائی کوا ڈینیٹر عبد الفتح جمالی ،یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری آغا جان ہمدرد ،رئوف آزاد نے بھی شرکت کی ۔

ایم ایس ایف کے صوبائی صدر قطب خان بشر مل نے شامل ہونے والوں کے نام پیش کئے جعفر مندوخیل ودیگر رہنمائوں نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی ۔جعفرمندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ میں موجودہ ژوب کے نوجوان سیاسی کارکنوں او رطلباء کی اتنی بڑی تعداد جوق درجوق ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں ہم علاقے کی تقدیر بدل رہے ہیں اور نوجوان آگے بڑھیں اور میرے بازوبن کر خوشحال ژوب کی تکمیل کریں ژوب میں رہنے والے تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ ژوب والوںآپ خوش قسمت جو جعفرخان جیسا مخلص لیڈر آپ کو ملا ہے جس نے پسماندہ ژوب کو آج شاہراہ ترقی پرگامزن کیا اور اس تبدیلی کو ہم یہاں محسوس کرتے ہیں ۔جعفر مندوخیل کی جیسی صلاحیتیں کم لوگوں میں ہوتی ہے اور مسلم لیگ کو جس طرح انہوں نے زندہ رکھا ہے وہ لائق تحسین ہیںانہوں نے کہاکہ آنے والا وقت ہمار ہے لہذا نوجوان مسلم لیگ کا حصہ بن جائے ہم ویلکم کہیں گے ہماری سیاست کسی تعصب نفرت اور ذات پات وامتیاز سے پاک ہے ژوب کے لوگ جعفر مندوخیل کا ساتھ نہ چھوڑیں تقریب سے مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر ارباب ہاشم خان کاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ بلوچستان میں شاندار کامیابی حاصل کریگی ہماری جماعت عوام کے امنگوں اور صاف سیاسی کلچر کی ترجمانی کرتا ہے مسلم لیگ کو مزید فعال اور منظم بنانے کیلئے کام فعال انداز میں ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج اتنی بڑی تعداد میں مسلم لیگ میں شمولیت دیکھ کر خوشی ہوئی۔تقریب سے صوبائی کواڈینیٹر عبدالفتح جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جعفرخان مندوخیل پر ژوب نہیں بلکہ بلوچستان بھی فخر کرتاہے ۔انہوں نے صوبائی سطح پر بھی شاندار اہم کردار اد ا کیا ہے مسلم لیگ میں جان ڈال کر آج پارٹی اہم مقام پر کھڑی ہے اور گوادر سے لیکر ژوب تک پارٹی کا وجود بھر پور اندار میں قائم ودائم ہے ۔تقریب سے آغا جان ہمدرد اور قطب خان بشر مل نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں ایم ایس ایف اور نوجوانان ژوب کی جانب سے جعفر خان مندوخیل کو ژوب کیلئے شاندار خدمات پر شیلڈ پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :