آنے والے انتخابات میں عوام کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام کے حق میں ہوگا، علامہ راشد محمود سومرو

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام کے حق میں ہوگا، شکارپور سمیت سندھ کے عوام کو سرداروں کی غلامی سے آزاد کرائیں گے، مولانا میکھو دیوبند کا سرمایا تھے، انہوں نے روڈ حادثے کا شکار ہوکر شہادت کا مقام پایا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے گذشتہ رات شکارپور میں ہونے والی خطیب العصر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالرزاق میکھو نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمات میں گذاری، مولانا میکھو کے آداب اور رویہ دیکھ کر دشمن بھی دوست بن جاتے تھے، انکی دین کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مولانا عبدالرزاق میکھو دیوبند کا بے تاج بادشاہ اور سرمایا تھا، جس نے دعوت تبلیغ سے واپسی پر روڈ کا شکار ہو کر شہادت کا مقام حاصل کیا، انہوں نے کہاکہ شکارپور سمیت سندھ کے عوام کو سرداروں اور جاگیرداروں کی غلامی سے نجات دلا کر سندھ کو پھر سے باب الاسلام بنانے کی کوشش کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوام کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام کے حق میں ہوگا، انہو ںنے کہاکہ 26نومبر کو لاڑکانہ میں شہید خالد محمود سومرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بہت بڑی کانفرنس منعقد ہوگی، جلسے سے خطاب میں جے یوآئی رہنما مولانا ناصرمحمود سومرو نے کہا کہ مولانا عبدالرزاق میکھو جمعیت کے محسن تھے، جس نے دعوت تبلیغ کے ذریعے پوری سندھ کو پاکیزہ تعلیمات سے منور کیا، انہو ںنے کہاکہ ضمنی انتخابات میں شکارپور والوں کی خدمات ناقابل فراموش تھیں، میری نیک خواہشات ہمیشہ شکارپور والوں کے ساتھ رہیں گی، انہوں نے کہاکہ ہم کل بھی شکارپور والوں کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے اور ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، کانفرنس سے سید سراج احمد شاہ امروٹی، سید ولی اللہ شاہ امروٹی، مولانا عبدالجبار حیدری، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا رحیم بخش سومرو، قاری مجیب الرحمان مدنی، عبدالفتاح مہر، قاری طیب میکھو، مولانا علی شیر بروہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :