ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر 75 افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے فرائض میں غفلت برتنے پر 75 افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف سزائیں دی ہیں جن میں دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار دوست محمد اجن اور صفدر میرانی کو نوکری سے برطرف کرتے ہوئے انسپیکٹر علن عباسی کو معطل اور شوکاز، اے ایس آئی رجب سیال کو معطل اور شوکاز، سب انسپیکٹر مختیار چانڈیو کی ایک سال کی سروس ختم، سب انسپیکٹر غلام مصطفی کھاوڑ کی ایک سال کی سروس ختم، انسپیکٹر عبدالوھاب کو شوکاز، سب انسپیکٹر ممتاز راھوجو کو شوکاز، اے ایس آئی عرفان شاہ کو شوکاز، سب انسپیکٹر عبدالوھاب، یعقوب انصاری اور اے ایس آئی مختیار جونیجو کو وارننگ، پولیس اہلکاروں دلبر مل اوڈ، قربان جاگیرانی، نظام الدین تنیو، صدرالدین اور محمد حسن جسکانی کی ایک سال کی سروس ختم، اہلکار کامران گاد اور عامر کنبھر کی ایک سال کی انکریمینٹ ختم کرتے ہوئے 56 اہلکاروں کو وارننگ دی ہے۔