مرحوم غلام سرور سیال کی خدمات پارٹی کے لیے قابل تعریف ہیں وہ پارٹی کے انمول اثاثے تھے، فریال تالپور

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں فرید آباد میں پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے غلام سرور سیال کے انتقال پر مرحوم کے ورثا صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور دیگر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے فریال تالپور نے فرید آباد پہنچ کر مرحوم صوبائی وزیر سہیل انور سیال سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام سرور سیال کی خدمات پارٹی کے لیے قابل تعریف ہیں وہ پارٹی کے انمول اثاثے تھے جنہوں نے اپنے علاقے سے منتخب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ دوسری جانب لاڑکانہ پریس کلب کے وفد نے صدر ایس اقبال بابو کی قیادت میں فرید آباد پہنچ کر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے تعزیت کی جس میں جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری طارق درانی، خزانچی مرتضیٰ کلہوڑو، حنیف سہاگ، سید جاوید علی شاہ، ندیم سومرو، احسان جونیجو اور دیگر شامل تھے۔

دوسری جانب ایم پی اے خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے محمد علی بھٹو، پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو اور دیگر نے بھی سہیل انور سیال سے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :