پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری

ْ چودہ ہزار چارسو تین گھروں کا معائنہ کیا گیا نو سو ایک میں لاروہ پایا گیا جسے تلف کر دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے ۔ چودہ ہزار چارسو تین گھروں کا معائنہ کیا گیا نو سو ایک میں لاروہ پایا گیا جسے تلف کر دیا گیا۔ نوے مزید ڈینگی سے متاثرہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈینگی رساپنس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ ایک ہزار چارسو تین گھروں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے نو سو ایک گھروں میں ڈینگی لاروہ پایا گیا جسے ٹیموں نے موقع پر تلف کردیا ۔

گھروں سے باہر ایک سو پچاسی جگہوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ایک سو تئیس جگہوں میں لاروہ پایا گیا جسے تلف کردیا گیا۔۔ ڈینگی سے متاثرہ تریالیس علاقوں میں مچھر مار سپرے کیے گئے۔ مختلف اسپتالوں میں آج ڈینگی سے متاثرہ نوے مریضوں کو داخل کرایا گیا جبکہ ایک سو نو کو صحت یاب ہونے پر فارغ کردیا گیاہے۔۔

متعلقہ عنوان :