ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاںبحق‘12 افراد زخمی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاںبحق اور بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر اڈہ رسول پورہ کے قریب سرگودھا جانے والی تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی‘ جس کے باعث بس الٹ گئی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس خوفناک تصادم کے نتیجہ میں لاہور کا رہائشی افضل موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ بس میں سوار دیگرکے بارہ مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :