اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا مٹن شاپ ،مچھلی،پولٹری کے دکانوں کا دورہ ، نرخنامے کی پابندی کرنے کی تاکید

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:31

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کا خضدار شہر میں،مٹن شاپ ،مچھلی اور،پولٹری شاپس اور نان بائی کے دکانوں کا دورہ ،سرکاری ریٹ کی پابندی نہ کرنے اور نرخنامہ واضح جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار ،متعدد تاجروں کو موقع پر جرمانہ اور آئندہ نرخ نامہ پر پابندی کا حکم, تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے اتوار کے روز خضدار شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے مٹن شاپس ،مچھلی اور پولٹری کے دکانوں پر چھاپہ مارا متعدد تاجروں کو مٹن اور پولٹری مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر موقع پر جرمانہ کیا اور آئندہ انہیں سرکاری نرخنامے کی پابندی کرنے کی تاکید کی اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے نان بائیوں (تندوروں ) کا دورہ کیا اور نان بائیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روٹی کے وزن کا خاص خیال رکھیں ۔