سعودی عرب میں زنانہ ملبوسات اور اشیا کی دکانیں صرف خواتین چلائیں گی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں زنانہ ملبوسات اور اشیا کی دکانیں اور اسٹورز اب صرف خواتین ہی چلا سکیں گے اور اس ضمن میں حکومت کے پروگرام کے تیسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خواتین کو کاروبار وں میں شریک کرنے کے لیے گذشتہ برسوں کے دوران میں وزارتِ محنت اور سماجی ترقی کے شروع کردہ پہلے اور دوسرے مراحل پر عمل درآمد جاری ہے۔

ان کے تحت خواتین کے لیے مخصوص کاروبا ر بتدریج صرف خواتین ہی کے سپرد کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زنانہ کاروبار عورتوں کے سپرد کرنے کے منصوبے کے تحت خوشبوئیات ، جوتوں ، بیگ ، جرابوں اور تیار شدہ ملبوسات اور کپڑے کی دکانوں پر صرف خواتین ہی کام کریں گی۔اس منصوبے کے تحت فی الحال تجارتی مراکز اور شاپنگ مالوں میں چھوٹی اور خواتین کی مخصوص دکانوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جہاں دلھن کے ملبوسات ، برقعے ، گان ،چوڑیاں ،دوسری ضروری اشیا اور زچہ وبچہ کو درکار اشیا فروخت کی جاتی ہے۔ایسی دکانوں میں گاہک اور دکان دار صرف خواتین ہی ہوں گی اور خواتین کسی رکاوٹ یا حجاب کے بغیر اپنی ضرورت اور پسند کی چیزیں خرید کرسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :