نیب کے نئے چیئر مین جسٹس( ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ڈی جی کانفرنس(آج) ہوگی

چیئر مین نیب عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ڈی جی کانفرنس سے خطاب کریں گئے اور پالیسی گائیڈ لائن دیں گئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب)کے نئے چیئر مین جسٹس( ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ڈی جی کانفرنس(آج) پیر کو ہوگی۔چیئر مین نیب عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ڈی جی کانفرنس سے خطاب کریں گئے اور پالیسی گائیڈ لائن دیں گئے۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب ڈی جی کانفرنس(آج)پیر کو طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی کانفرنس میں احتساب کورٹ میں جاری شریف فیملی سے متعلق ریفرنسز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،ڈی جی نیب لاہور اور ڈی جی راولپنڈی پنامہ کیس میں پیش رفت پر بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق کانفرنس میں نیب کے تمام ڈی جی اہم کیسوں پر بریفنگ دیں گے اور اہم فیصلے کئے جائیں گئے،چیئر مین نیب عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ڈی جی کانفرنس سے خطاب کریں گئے اور پالیسی گائیڈ لائن دیں گئے۔

متعلقہ عنوان :