تحر یک انصاف کا حمزہ شہبازشر یف کے مقابلے میں ابرار الحق کو ٹکٹ دینے پر غور

(ن) لیگ نے چوہدری محمد سرور کے مقابلے میں ملک ریاض کی بجائے کسی آرائیں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی‘ذرائع

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:30

تحر یک انصاف کا حمزہ شہبازشر یف کے مقابلے میں ابرار الحق کو ٹکٹ دینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) تحر یک انصاف کا حمزہ شہبازشر یف کے مقابلے میں ابرار الحق کو ٹکٹ دینے پر غور جبکہ (ن) لیگ نے چوہدری محمد سرور کے مقابلے میں ملک ریاض کی بجائے کسی آرائیں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے ابرارالحق کا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے حلقے کی بجائے لاہور سے وزیر اعلی کے صاحبزادے میاں حمزہ شہبازشر یف کے خلاف آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے پر غور شروع کردیا جبکہ (ن) لیگ نے سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور کے مقابلے میں این ای118میں موجودہ ایم این اے ملک ریاض کی بجائے کسی آرائیں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹ فائنل کر کے موقعہ پر کیا جائیگا اور دونوں سیاسی جماعتوں طاقتوار امیدواروں کو میدان میں اتر نے کا فیصلہ کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :