تمام کیڈر کے ملازمین کو پروموشن دی جائے، اداروں کو دیئے جانے والا بجٹ اداروں کو فعال بنانے پر خرچ کیا جائے، علی شیخ

اداروں کی گاڑیاں جوکہ نیلام کی جاتی ہیں انہیں اونے پونے فروخت کرنے کے بجائے صحیح طریقے سے نیلام کیاجائے، چیئرمین آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کے چیئرمین پاپولیشن دوست علی شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کیڈر کے ملازمین کو پروموشن دیئے جائیں اور اداروں کو دیئے جانے والا بجٹ اداروں کو فعال بنانے پر خرچ کیا جائے۔ اداروں کی گاڑیاں جوکہ نیلام کی جاتی ہیں انہیں اونے پونے فروخت کرنے کے بجائے صحیح طریقے سے نیلام کیاجائے۔

(جاری ہے)

سوشل میل موبلائزر کو مستقل کرکے گریڈ دیا جائے اور ملازمت کی خالی ہونے والی جگہوں پر ملازمین کے بچوں کو رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 2012ء سے 2017ء تک ملازمین کے بنیادی حقوق ، سینیارٹی پر پروموشن 1سے گریڈ 4تک کے ملازمین کے پروموشن، چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام کیڈرز کے پروموشن کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پاپولیشن جن کا کردار ڈمی ہے وہ ملازمین کے کوئی بھی مسائل سننے کو تیا رنہیں۔ اسی طرح سیکریٹری فنانس کے اختیارات بھی براہ نام ہیں ، سی آئی پی پروگرام میں 5ارب روپے کا بجٹ ہے یہ پورے سندھ میں پاپولیشن پروگرام میں خرچ کئے جانے تھے لیکن اس پروگرام کو 10ضلعوں تک محدود کرکے ڈھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :