ساہیوال ،چوری ونقب زنی کی وارداتوں میں ملزمان مال مویشی اور 3 لاکھ مالیتی موبائل فون ،لیپ ٹاپ لے اڑے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) چوری ونقب زنی کی وارداتوں میں ملزمان مال مویشی ‘موبائل فون اورلیپ ٹاپ وغیرہ لے اڑے ۔

(جاری ہے)

باہروالا اڈہ میں نامعلوم ملزمان سیف اللہ کو نشہ آورچیز پلاکر اس کا موبائل فون ‘نقدی اورکمبل وغیرہ کل مالیتی 3لاکھ 30ہزار روپے،نواحی گاؤں 85/6آر میں نامعلوم ملزمان عبدالرزاق کے گھر کی دیوارکو نقب لگاکر گھر سے موبائل فون ‘لیپ ٹاپ وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے ،تھانہ ہڑپہ کی حدودمیں ساجد حسین کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگاکر پانچ نامعلوم ملزمان 2بھینسیں مالیتی 4لاکھ روپے اورگاؤں 153/9ایل میں محمد صادق کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگاکر خضرحیات وغیرہ آٹھ ملزمان نے 2بھینسیں ‘2گائے معہ جھوٹیاں وغیرہ کل مالیتی 4لاکھ 80ہزار روپے چرالے گئے۔

علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن میں ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر حبیب الیاس نے رؤ ف احمد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :