ساہیوال،کمیر میں ناجائز تجازوات کرنے والوں کا راج انتظامیہ ناکام ہوگئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کمیر میں ناجائز تجازوات کرنے والوں کا راج انتظامیہ ناکام ہوگئی ناجائز تجازوات کر کے سرکاری جگہ پر قبضہ کرنے والوںکو بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کمیر میں مسلم لیگی (ن)کے راہنماؤں قائد حزب اختلاف نعمان ہوتیانہ ،چوہدری اقبال عاصم اور ملک تاج محمد نے اخباری نمائندؤں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کمیرسروس روڑ ،صدر بازار میں قبضہ مافیا نے سڑکوں پر کاروبار کھول رکھا ہے ٹریکٹر ٹرالیاں ،ریڑھیاں کھڑی کر کے اور آگے تھڑے بنا کر کاروبار کررہے ہیں یہاں سے پیدل گزرنا مشکل ہوگیا ہے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین رانا ابرار جیلانی نے میونسپل کمیٹی کے اجلاسوں میں ہم سے ناجائز تجازوات کے خلاف قرار دایں پاس کرائی مگر قبضہ مافیا کے خلاف ابھی تک کاروائی نہیں ہوسکی جب کہ ضلعی انتظامیہ کے بھی کئی مرتبہ نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا ڈی سی،اے سی ساہیوال نے کبھی دورہ نہیں کیا اور نہ ہی شکایات کا ازالہ ہوسکا،

متعلقہ عنوان :