اینٹی کا ر لفٹنگ سیل کی کارروائی‘بین الصوبا ئی مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے دو ملزمان گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی بڑ ی کا رروائی کے دوران بین الصوبا ئی مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے دو ملزمان 10مسروقہ مو ٹر سائیکل اور بو گس رجسٹر یشن بکس کے ہمراہ گرفتار ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد ، راولپنڈی ، پنڈی گھیپ اٹک سے چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سہیل تھا نہ ما ر گلہ کے ایک مقدمہ کا مجرم اشتہا ری ہے ، یہ گر وہ چوری شدہ مو ٹر سائیکل صوبہ بلو چستا ن میں فروخت کر تے رہے ۔

پولیس ترجمان کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے وفا قی دارالحکو مت میں مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد اور اس میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کا ٹا سک ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کو دیا ، جنہو ں نے انچار ج کا ر سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگر انی منظور الہی اور وحید احمد اے ایس آئیز معہ دیگرملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئوے کا ر لا تے ہو ئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دوملزمان محمد سہیل ولد نو ر محمد سکنہ تحصیل پنڈ ی گھیپ ضلع اٹک اورساجد علی خا ن ولد عبد الر حمان سکنہ کا مرہ تحصیل فتح جھنگ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جو اسلام آ باد ، راولپنڈی ، پنڈی گھیپ اور اٹک کے علا قوں میں مو ٹر سائیکل چوری کر نے کی وارداتیں کر تے تھے ،۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 10عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل جن میں 06عدد ہنڈا125جبکہ 4 CD-70 بر آمد کرلیے ، ملزمان کو تھا نہ آ بپا رہ کے مقدمہ نمبر297/17بجر م 381-Aت پ میں گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم محمد سہیل مقدمہ نمبر 188/16تھا نہ ما ر گلہ کا اشتہا ری ہے اس ملزم نے فیصل مسجد سے مو ٹرسائیکل چوری کیا تھا ، جس کو سیف سٹی کیمر وں کی مدد سے ٹر یس کیا گیا اور گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتار ی اور مو ٹر سائیکلوں کی برآمد گی کا تحر ک جا ری ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری شدہ مو ٹر سائیکل بلو چستا ن ژوب میں فروخت کر نے کاانکشاف کیا ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میںشامل افسرا ن و جو انو ں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہاکہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میںکر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ آ نے والے دنو ں میں بھی ACLC اسلام آبا د کی ٹیم محنت اور لگن سے کا م کر تے ہو ئے کا ر و مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور مسروقہ کا ریں کی بر آمد ہو نے میں اہم کر دار اداکر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :