وفاقی پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ی کا رروائی،ایک عورت سمیت دو ملزمان گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ی کارروائی،ایک عورت سمیت دو ملزمان گرفتار 02کلو گر ام ہیر وئن اور 1کلو 250گر ام چرس بر آمد ، جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ مو ٹر سائیکل اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیار ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ڈی ایس پی محمد حسین لا سی نے ایس ایچ او تھا نہ نو ن انسپکٹر عا بد اکر ام کی زیر نگر انی سب انسپکٹر محمد اقبال معہ دیگر ملازمان نے دوران سپیشل چیکنگ مو ٹر وے بس سٹا پ سے ہیر وئن سمگلنگ میں ملو ث ایک عورت مسما ةشمیلہ بی بی کو گرفتار کر کے 02 کلوگر ام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، اسی طر ح تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے سب انسپکٹر محمد ارشد نے دوران سپیشل چیکنگ تر لا ئی کلاں سے ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 250گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں تھا نہ گو لڑ ہ پویس کے اے ایس آئی نو رالہی نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم ابر اہیم کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی نے اذکا ر حسین نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم حسنین اشرف کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر RIN-2342بر آمد کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروش جو بچو ں کے مستقبل اور معا شرے کا امن تباہ کر نے پر تلے ہیں ان کے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے اور ان کے سا تھ آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ، ایسے افراد کسی قسم کی رعا ئت کے مستحق نہ ہیں ،انہو ں نے کہا کہ جب کبھی منشیا ت فروشی کے متعلق کو ئی اطلا ع ملے تو فوری ایکشن لیا جا ئے ۔

ایس ایس پی ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوائ باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :