سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کو سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے شعبہ صفائی کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) مزدور یونین کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کو سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے شعبہ صفائی کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین کی جانب سے جی سیون تھری کو 48 کوارٹرز کالونی میں مسیحی برادری کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا گیا۔ مظاہرے میں سینٹی ٹیشن شعبہ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :