پولیس نی22 سالہ حافظ اویس کے اند ھے قتل میں ملوث خواجہ سراء سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے 13 روزقبل پھلیانی میں قتل ہونے والے 22سالہ حافظ اویس کے اند ھے قتل میں ملوث خواجہ سراء سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق 9اکتوبر کو پھلیانی کے رہائشی محمد اسلم نے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کوبتایا کہ میں اور میرا 22سالہ بیٹا حافظ اویس میرے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے گئے تو میرا بیٹا وہاں سے پانی پینے کیلئے چلا گیا ،اسی دوران فصل بانس سے تین نامعلوم ملزمان آئے اور میرے بیٹے پر تشدد کیا اور بعدازاں اس کا گلا دبا کر قتل کرکے فرار ہوگئے،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹرکیا اور گرفتار ی کیلئے ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او چھانگا مانگا میاں جسیم احمدمعہ دیگر ملا زمان پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے جدید اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی بروئے کا ر لایا گیا،تفتیشی ٹیم نے مقتول حافظ اویس کے موبائل فون پر آخری کالیں اور ایس ایم ایس کو چیک کیا اور شک گزرنے پر خواجہ سراء محمد آصف عرف میڈم میراکو شامل تفتیش کیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ کہ میرے حافظ اویس کیساتھ تعلقات تھے اور دیہہ کے دو ملزمان چھنی جٹ اور ارشاد گجر کواس بات سے رنج تھا ،وقوعہ کے روز میں نے چھنی جٹ اور ارشاد گجر کے کہنے پر ایس ایم ایس کے ذریعے حافظ اویس کو قبرستان پھلیانی بلایا جہاں پر پہلے سے موجود دونوں ملزمان نے تشدد کر کے اور گلا دبا کر حافظ اویس کو قتل کردیا اور موقعہ سے فرار ہوگئے،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے تینوں ملزمان خواجہ سراء میڈم میرا،چھنی جٹ اور ارشاد گجر کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے، ڈی پی اوقصور نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر تفتیشی ٹیموں کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :