لاہور، اونچی دوکانوں کے پھیکے پکوانوں کے بھید کھل گیا موٹر وے اور شہر کے مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 3سیل، 4کو جرمانہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے اونچی دوکانوں کے پھیکے پکوانوں کے بھید کھول دیے۔ موٹر وے اور شہر کے مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ سمت 3فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے سکھیکی ریسٹ ایریا میں کے ایف سی اور فرائی چک کو سیل کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ چینز کو زائد المیعاد اشیاء خوردونوش اور کولڈ ڈرنکس کے ساتھ ساتھ انتہائی ناقص صفائی کی صورت حال پر سیل کیا گیا۔ اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والا کوکنگ آئل بھی انتہائی ناقص پایا گیا۔

(جاری ہے)

مزید کاروائیوں میں موٹر وے پر ہی چکن بروسٹ، پام ان، پینوراما ریسٹورنٹ کو 50 ہزار فی کس جرمانہ کیا گیا۔ علوہ ازیں شہر کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ کا معروف زی وانگ ریسٹورنٹ بھی سیل کر دیا گیا۔ریسٹورنٹ میں باسی، زائد المیعاد اشیاء خوردونوش پائی گئیں جبکہ کچن میں صفائی کی حالت انتہائی ناقص، گلی سڑی اشیاء خوردونوش پائی گئیں۔:وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :