ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کی سینئر سپورٹس رپورٹراورسجال کے سیکرٹری چوہدری محمد اشرف کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے سینئر سپورٹس رپورٹراور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے سیکرٹری چوہدری محمد اشرف کے والد کی وفات پر گہر ے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرئے اور جوار رحمت میں جگہ دے، مرحوم کے لواحقین کو الله تعالیٰ صبر وجمیل عطاء کرئے۔

متعلقہ عنوان :