لاہور ،موٹر وے ٹول پلازہ پر ٹریفک حادثہ میں 2 بچے جان بحق، والدین شدید زخمی ہو گئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں موٹر وے ٹول پلازہ پر بس نے کھڑی گاڑی کو ٹکڑ مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں 2 کار سوار 2 بچے جان بحق اور والدین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جان بحق بچوں اور زخمی افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے درائیور کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔