لاہور،پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان کی غلام محی الدین سے ملاقات

پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے چیئر مین سیکرٹیریٹ میں آزا د کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین سے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ آئندہ انتخابات میں سیاسی میدان میں اترے گی ، تحریک انصاف کے کارکنان اپنے چئیرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، پانامہ چور حکمران ٹولہ کے دن گنے جا چکے ہے ،حقیقی احتساب کے خوف سے نواز شریف اور انکے درباریوں کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہے ، تحریک انصاف قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصولی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ تحریک انصاف میں جو ق در جوق لوگ شامل ہو رہے ہے جو کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، چاروں صوبوں میں عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :