عالمی گریٹ گیم کے تحت پاکستان میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں، ریاض حسین شاہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی گریٹ گیم کے تحت پاکستان میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ مذہب کو ناروا پابندیوں میں جکڑنے کی کوئی عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کا استحکام نفاذ نظام مصطفے سے وابستہ ہے۔ پاکستان میں ہونے والی نظریاتی کرپشن کا بھی علاج کرنا ہو گا۔

پاکستان کے زوال کو کمال میں بدلنے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام کے نظام سیاست و حکومت کی پیروی کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے طلباء و اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا بھر میں ناانصافیوں کا شکار ہیں۔ جعلی جہادی تنظیمیں کھڑی کر کے اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ خارجیت نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ علمائے حق حقیقی اسلام اور حقیقت اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں۔ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کے فکری رد کے لئے علماء میدان میں آئیں۔ قرآن، ایمان اور اذان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :