لاہور،نیو شالیمار روڈ پر مین ہول کے ڈھکن کے معاملے پر ایکشن

ایس ڈی او شالیمار کو شوکاز نوٹس جاری

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) واسا حکام نے نیو شالیمار روڈ پر مین ہول کے ڈھکن کے معاملے پر ایکشن اور ایس ڈی او شالیمار کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے اور واسا نے سپر وائزر کا مران کو غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

ایکسیئن سہیل سندھو اور ایس ڈی او ارمغان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمسٹریشن واسا محمود احمد بھٹی نے کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :