کراچی،ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا سندھ ہندو میرج رجسڑیشن رولز 2017 کے لیے سفارشات وزیر اعلٰی سندھ کو ارسال

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سندھ ہندو میرج رجسڑیشن رولز 2017 کے لیے اپنے سفارشات وزیر اعلٰی سندھ کو ارسال کردی. اس موقع پر سینیٹر ہری رام، سندھ کے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، ایم پی اے ڈاکٹر مہیش ملانی، سیکریڑی اقلیتی امور فاروق اعظم میمن، ڈائریکڑ شاہد عبد السلام، ایڈیشنل سیکریڑی قانون بابر قدیر، ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

سیکریٹری اقلیتی امور نے شرکاء کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ رولز کو ایکٹ کی روح کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ہندو برادری کو رجسٹریشن میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اقلیتی برادری کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئر مین کی خصوصی ہدایات عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے یہ اجلاس طلب کیا گیا تا کہ رولز کو حتمی شکل دی جائے اور سندھ ہندو میرج ایکٹ کو فوری نافذ کیا جاسکئے۔

اس موقع پر موجود سینیڑ ہری رام نے کہا کہ ہندو میرج رجسڑیشن سے ہندو کمیونیٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔ صوبائی وزیر مکیش چاولہ اور ایم پی اے ڈاکٹر مہیش ملانی نے کہاکہ سندھ ہندو میرج ایکٹ اور اس کے تحت سندھ ہندو میرج رجسڑیشن رولز کی تشکیل موجودہ سندھ حکومت کی بہترین کاوش ہیں۔#

متعلقہ عنوان :